چین میں کورونا وائرس کا کامیاب کلینیکل ٹیسٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i368444-چین_میں_کورونا_وائرس_کا_کامیاب_کلینیکل_ٹیسٹ
ایک چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے کامیاب تجربے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • چین میں کورونا وائرس کا کامیاب کلینیکل ٹیسٹ

ایک چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے کامیاب تجربے کی خبر دی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کی سی این بی جی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کورونا وائرس کے ویکسین کا کلینیکل ٹیسٹ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔

اس کمپنی کا یہ ویکسین عالمی منڈی میں پیش کئے جانے کے لئے تیار ہے۔ اب تک چین میں تراسی ہزار چار سو انچاس افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے ہیں جبکہ چار ہزار چھے سو چونتیس مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے پانچ لاکھ سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ تقریبا چوّن لاکھ اسی ہزار افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔