چین میں درد ناک حادثہ،21 طلبہ کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i368850-چین_میں_درد_ناک_حادثہ_21_طلبہ_کی_موت
چین میں کالج کی بس جھیل میں گر گئی جس کے باعث 21 طلبہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • چین میں درد ناک حادثہ،21 طلبہ کی موت

چین میں کالج کی بس جھیل میں گر گئی جس کے باعث 21 طلبہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق بس چین کے صوبے "گوئیزو "میں واقع "ہونگشان "جھیل میں جا گری جس سے 21 طلبہ موقع پر ہی چل بسے جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ بد قسمت بس میں 36 افراد سوار تھے جو کالج کے اینٹرینس امتحان میں شرکت کرنے کیلئے آنشون شہر جا رہے تھے۔

تاحال حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔