عالمی ادارہ صحت کی عالمی برادری سے اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i371486-عالمی_ادارہ_صحت_کی_عالمی_برادری_سے_اپیل
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۴ Asia/Tehran
  • عالمی ادارہ صحت کی عالمی برادری سے اپیل

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارم ’کو ویکس‘ کے ساتھ مختلف ممالک کام کررہے ہیں مگر مزید ممالک کو بھی آگے آنے اور فنڈنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم کورونا کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ موثر ویکسین کی تیاری اور اس کی قیمت کم سے کم رکھنے کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمند ممالک 31 اگست تک اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔