امریکہ، کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دولاکھ سے تجاوز کر گئی
ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی کے نتیجے میں امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
میڈیا رپوٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اس اہم ترین معاملے پر بات کرنے سے گریزاں ہے اور اس کی ساری توجہ نئے چیف جسٹس کی تقرری پر مرکوز ہے۔
وائٹ ہاوس کی ترجمان کائیلی مک اینانی نے بھی کورونا سے ہونے والے ہلاکتوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی نے انتخابی تنازعے کی وجہ سے نئے چیف جسٹس کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے صرف اتنا کہا کہ صدر ٹرمپ کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر مسلسل تعزیت پیش کر رہے ہیں۔
ورلڈو میٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد اکہتر لاکھ انتالیس ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے دو لاکھ چھے ہزار چھے سو کے قریب لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا متاثرین اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔