امریکہ میں 80 لاکھ کورونا کے مریض
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i374244-امریکہ_میں_80_لاکھ_کورونا_کے_مریض
امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے آٹھ سو تینتالیس مریض ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں 80 لاکھ کورونا کے مریض

امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے آٹھ سو تینتالیس مریض ہلاک ہو گئے۔

ورلڈو میٹرز کے اعلان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے آٹھ سو تینتالیس مریضوں کی اموات کے ساتھ امریکہ میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ بیس ہزار آٹھ سو تہتر ہو گئی ہے۔

اسی لاکھ، نوے ہزار دو سو پچاس کورونا مریضوں کے ساتھ امریکہ دنیا میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

کورونا کے خلاف مہم میں کمزور کارکردگی کی بنا پر ٹرمپ کو امریکہ میں بارہا تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ میں کورونا مریضوں کی ہلاکتوں کی تعداد عراق، افغانستان، ویتنام اور کوریا کی جنگوں میں امریکیوں کی ہونے والی ہلاکتوں کے برابر ہوتی جا رہی ہے۔

کورونا سے مقابلے کے بارے میں ٹرمپ بڑے بڑے اقدامات کے دعویدار ضرور ہیں، تاہم دنیا میں اس وبا سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہو رہی ہیں۔