وزیر اعظم کی اہلیہ نے اسلحہ اٹھایا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i375016-وزیر_اعظم_کی_اہلیہ_نے_اسلحہ_اٹھایا
آرمینیا کے وزیر اعظم کی اہلیہ نے کچھ خواتین کے ساتھ مل کر فوجی ٹریننگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیالیس سالہ آنا ہاکوبیان کا کہنا ہے کہ چند روز فوجی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد وہ ملک کے تحفظ کے لئے محاذ جنگ پر بھی جائیں گی۔ اگست کے مہینے سے اب تک آنا کی یہ دوسری فوجی ٹریننگ ہے۔ واضح رہے کہ قرہ باغ خطے کے مسئلے پر آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 27 ستمبر سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔ آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے رضاکاروں سے جنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran