افغانستان میں ہوائی سانحے متعدد سرکاری اہلکار جان بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i375746-افغانستان_میں_ہوائی_سانحے_متعدد_سرکاری_اہلکار_جان_بحق
افغانستان کی فوج کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگئے ہيں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں ہوائی سانحے متعدد سرکاری اہلکار جان بحق

افغانستان کی فوج کے دو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگئے ہيں۔

کابل سے ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ حصارک شہر میں، فوج کے دو ہیلی کاپٹر زمین پر اترتے وقت آپس میں ٹکرانے کے بعد زمیں بوس ہو گئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک ہیلی کاپٹر کے سقوط کئے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، فوج کے استعمال میں ایم ایل 17 قسم کا ایک ہیلی کاپٹر آج علی الصبح فنی خرابی کے سبب حصارک شہر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پائلیٹ اور ایک پلیس اہلکار جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

کچھ عرصہ پہلے بھی اسی قسم کا ایک واقعہ صوبہ ہلمند میں پیش آيا تھا، اس واقع میں آٹھ افغان فوجی اپنی جان سے دھو بیٹھے تھے۔