مصر: ہیلی کاپٹر سانحے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i375835-مصر_ہیلی_کاپٹر_سانحے_میں_متعدد_امریکی_فوجی_ہلاک_اور_زخمی
اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • مصر: ہیلی کاپٹر سانحے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی

اقوام متحدہ کے امن مشن پر مامور فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

مصر میں ہیلی کاپٹر کے سانحے میں متعدد امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق صحرائے سیناء میں مبینہ طور پر ہیلی کاپٹر سانحے میں 6 امریکی فوجیوں سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک امریکی فوجی زندہ بچ گیا۔

مقامی ذرائع  کے مطابق ہلاک ہونے والے دیگر 2 فوجیوں میں سے ایک کا تعلق فرانس اور ایک کا جمہوریہ چیک سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام اہلکار کثیر القومی  افواج کے امن مشن کا حصہ بتائے جاتے ہيں۔
ایم ایف او کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ  ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم انہوں نے حادثے میں جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔