امریکا، کورونا کا قہر، ٹسٹ کے لئے طویل قطاریں+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i376171-امریکا_کورونا_کا_قہر_ٹسٹ_کے_لئے_طویل_قطاریں_ویڈیو
امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا کے معاملے بڑھتے ہی جا رہے رہیں اور کورونا ٹسٹ کے لئے لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۹ Asia/Tehran

امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا کے معاملے بڑھتے ہی جا رہے رہیں اور کورونا ٹسٹ کے لئے لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی لہر میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ورلڈومیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار 727 ہوگئی ہے جن میں سے 2 لاکھ 56 ہزار 254 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلاء اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکی حکومت نے دوسرے ممالک کی نسبت کورونا وائرس کا پتہ لگانے اور اس کی روک تھام کے لئے کافی تاخیر سے اقدام شروع کیا جس کی بنا پر مریضوں کی تعداد بڑھ گئی اور تشخیصی کٹ اور ضروری طبی وسائل کی کمی پیدا ہوگئی ۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ کورونا سے بڑی تعداد میں ہونے والی اموات کے باعث مختلف شہروں میں جنازوں کو دفن کرنے کا مسئلہ درپیش ہے اور حکام نے مردوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکومت بالخصوص صدر ٹرمپ کو کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام میں تساہلی برتنے اور غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کے باعث سخت تنقیدوں کا سامنا ہے ۔