کورونا سے اب تک دولاکھ تہتر ہزار امریکی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i376818-کورونا_سے_اب_تک_دولاکھ_تہتر_ہزار_امریکی_ہلاک
عالمی ادراہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں تیرہ ملین پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • کورونا سے اب تک دولاکھ تہتر ہزار امریکی ہلاک

عالمی ادراہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں تیرہ ملین پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے امریکہ میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تیرہ ملین سات لاکھ پچاس ہزار چار سو چار بتائی ہے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد دولاکھ تہتر ہزار بہتر اعلان کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں آٹھ ملین ایک لاکھ سات ہزار دو سو تین افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ کی ٹیگزاس، کیلیفورنیا اور فلوریڈا ریاستوں میں ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد فلوریڈا اور ٹگزاس ریاستوں میں درج کی گئی ہے ۔

گزشتہ جمعرات کو امریکہ میں بیماریوں کو کنٹرول کرنے والے محکمہ کی رپورٹ شائع ہوئی جس کے مطابق اس ملک میں کورونا کی حقیقی تعداد اعلان شدہ اعداد و شمار سے چھے سو فیصد زیادہ ہے۔