چودہ لاکھ سے زیادہ امریکی کورونا کا شکار
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i376984-چودہ_لاکھ_سے_زیادہ_امریکی_کورونا_کا_شکار
چودہ لاکھ سے زیادہ امریکی کورونا وائرس میں مبتلاء ہو چکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • چودہ لاکھ سے زیادہ  امریکی کورونا کا شکار

چودہ لاکھ سے زیادہ امریکی کورونا وائرس میں مبتلاء ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں امریکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد چودہ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ اب تک اس مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد دولاکھ چھہتر ہزار ہوچکی ہے ۔امریکہ میں کووڈ انیس سے متعلق اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والی انفارمیشن ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں گذشتہ ایک مہینے میں اٹھارہ لاکھ سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ تقریبا تین لاکھ چالیس ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اس رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس ، کیلیفورنیا اور نیویارک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے بعد وائٹ ہاؤس کی کورونا کا مقابلہ کرنے والی ٹیم نے بدھ کو اپنی ہفتے وار رپورٹ میں کورونا کے پھیلاؤ کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے اورریاستوں کے میڈیکل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر کورونا کے پھیلاؤ اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر نئی پالیسی اختیار کریں۔