صیہونی اداروں کی خفیہ اطلاعات کی چوری
صیہونیوں کی بیمہ کمپنی کے ہیک کئے جانے کے بعد خفیہ اداروں کے ملازمین کا ڈیٹا بھی چوری کر لیا گیا۔
صیہونی سیکورٹی اداروں کے ملازمین کی خفیہ اطلاعات ہیک کرلی گئيں۔
خودساختہ اسرائیلی حکومت کی ایک بیمہ کمپنی کو ہیک کئے جانے کی خبروں کے منظر عام آنے کے ایک ہفتے بعد اخبار ہاآرتض نے، صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کے کارکنوں کا ڈیٹا چوری کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
اخبار ہاآرتض کے مطابق اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اقدام کی وجہ سے ممکن ہے کہ اسرائیل کی سلامتی حتی اسرائیل کے ٹاپ سیکریٹس اداروں کے ملازمین کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائيں۔
ہاآرتض نے خفیہ اداروں کے انسپیکٹر "آمیتای دان" کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلیک شیڈو نامی ہیکروں نے جو ڈیٹا چرایا ہے وہ بیرونی خفیہ ایجنسیوں کے لئے غیر معمولی تحفہ شمار ہوتا ہے جو اسرائیل کے انتہائی حساس اداروں کی جاسوسی کرنا چاہتی ہيں۔