زرعی معاملات میں مداخلت پر یورپی یونین کو انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i377473-زرعی_معاملات_میں_مداخلت_پر_یورپی_یونین_کو_انتباہ
برسلز میں یورپی یونین کے دفتر کے سامنے مقامی کسانوں نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • زرعی معاملات میں مداخلت پر یورپی یونین کو انتباہ

برسلز میں یورپی یونین کے دفتر کے سامنے مقامی کسانوں نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

یورپی یونین کی زرعی پالیسیوں کے خلاف بیلجیم میں بالکل انوکھا احتجاج کیا گیا جس کے دوران مارشل آرٹ کے مظاہرے کے علاوہ یورپی یونین کے دفتر کے سامنے لانگ شوز بھی رکھ دیئے گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے دفتر کے سامنے مقامی کسانوں نے یورپی یونین کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین  نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر کسانوں نے مارشل آرٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں شریک کسانوں کی 23 تنظیموں سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ یونین ہمارے روایتی زرعی نظام میں مداخلت نہ کرے۔

مظاہرے کے بعد کسانوں نے اپنے لانگ شوز دفتر کے سامنے رکھ دیئے،