یورپی دنیا کے مثالی شہر ونیز میں ایک بار پھر جل تھل
Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
ونیز کی حفاظت کے لئے مختص اربوں ڈالر پانی میں بہہ گئے
آدھا پانی اور اور آدھا شہر خشکی پر، عالمی شہرت کے حامل ونیز شہر کی حفاظت اور اس کی روایتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اٹلی میں 8 ارب ڈالر کا حفاظتی منصوبہ ناکام ہونے سے وینز شہر ایک بار پھر پانی میں ڈوب گیا۔ موسلا دھار بارش کے باعث شہر بھر میں طوفانی حالت رہی، دریا میں طغیانی کی وجہ سے پانی شہر کی گلیوں میں داخل ہوگیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے پانی کی بلندی کا اندازہ لگانے میں غلطی کی، جس کے باعث جدید برقی بیریئر بروقت کھولے نہیں جاسکے جس کے باعث پانی شہر کی گلیوں میں گھس گیا۔