اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کا دورہ عمان ، اعلی حکام سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مثبت اور تعمیری ماحول میں مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے آج مسقط پہنچنے کے بعد، مسقط میں عمان کے شاہی دفتر کے وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں علاقے اور دنیا کی تازہ ترین صورتحال اور مشترکہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر علی لاریجانی کا مسقط اور پھر دوحہ کا دورہ ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ جب ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور، دارالحکومتوں میں ہونے والے جائزوں کے بعد منعقد ہونا طے پایا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ جمعہ چھ فروری کو ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کی میزبانی عمان کے وزیر خارجہ کی ثالثی میں مسقط میں انجام پائے- ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کی اور امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی-ڈاکٹر علی لاریجانی کا یہ دورہ ایران امریکہ جوہری مذاکرات کے دوسرے دور کے موقع پر انجام پایا ہے۔