Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ انتظامیہ یوروپ مخالف ہے: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکہ کے ساتھ نئے سرے سے تنازعے کے شروع ہونے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ واضح طور پر یوروپ مخالف ہے-

سحرنیوز/دنیا:    فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپی ملکوں کو "گرین لینڈ " کو ایک خطرے کی گھنٹی کے طور پر لینا چاہیے تاکہ طویل عرصے سے تاخیر کے شکار اقتصادی اصلاحات کو آگے بڑھایا جا سکے اور اس بلاک کی عالمی طاقت کومضبوط کیا جا سکے۔

میکرون نے اپنے انٹرویوز میں کہ جو متعدد یورپی اخبارات میں شائع ہوئے ہیں، کہا کہ گرین لینڈ، تجارت اور ٹیکنالوجی جیسے مسائل پر تنازعات کے بظاہر ختم ہونے کے باوجود، یورپی ملکوں کو واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے سبب، دیرپا تبدیلی کا مغالطہ نہيں ہونا چاءئے ۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

میکرون نے لومونڈ اور فنانشل ٹائمز جیسے متعدد اخبارات کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ جب آشکارہ طور پر ایک جارحانہ اقدام انجام دیا جاتا ہے تو میرے خیال میں ہمیں اس کے خلاف ہتھیار نہيں ڈالنا چاہئے یا کسی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ ہم اس اسٹریٹیجی کو مہینوں سے آزما رہے ہیں لیکن کارآمد نہیں ہے-

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ "واضح طور پر یورپ مخالف" ہے اور یورپی یونین کو "تقسیم" کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ پر قبضے کی امریکی صدر کی دھمکی کے بعد نیٹو کے اتحادی ملک کے طور پرڈنمارک کی حمایت میں، ایک علامتی اقدام میں گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں اپنے نئے قونصل خانے کھولے ہیں۔

 

ٹیگس