امریکہ، کورونا مہلوکین کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہوئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i377625-امریکہ_کورونا_مہلوکین_کی_تعداد_تین_لاکھ_کے_قریب_ہوئی
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جدید ترین اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد دولاکھ ننانوے ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکہ، کورونا مہلوکین کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہوئی

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جدید ترین اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد دولاکھ ننانوے ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ جان ہاپکینز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کم سے کم ایک ہزار تین سو چوہتر افراد کی مزید اموات کے بعد امریکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر مرنے والوں کی تعداد دولاکھ ننانوے ہزار چودہ ہو چکی ہے۔

اس اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کم سے کم ایک لاکھ چورانوے ہزار تین سو چوہتر افراد  کورونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد امریکہ میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد سولہ ملین دو لاکھ اکیاون ہزار نو سو پچھتر ہو گئی ہے۔ 

دوسری جانب کورونا انفارمیشن ویب سائٹ ورلڈو میٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد سولہ ملین سات لاکھ سینتیس ہزار دو سو سڑسٹھ اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ چھے ہزار چار سو انسٹھ ہو گئی ہے۔ 

امریکہ اس وقت دنیا میں کورونا میں مبتلا ہونے اور اس موذی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ امریکی حکومت خاص طور سے اس ملک کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی بنا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔