Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • بن یامین نتن یا ہو کورونا کے سبب قرنطینہ میں

خود ساختہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بھی بظاہر کورونا کی لپیٹ میں آگئے ہیں

بن یامین نتن یاھو کو قرنطینہ میں بھیجے جانے کی خبریں گشت کر رہی ہيں

بتایا جاتا ہے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کرنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ بن یامین نتن یاہو نے دو روز قبل کورونا سے متاثرہ شخص سے ملاقات کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نتن یاہو کا اتوار اور پیر کے روز پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے۔

تاہم طبی عملے کے مشورے پر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم  نتن یاہونے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

اندرون خانہ مخالفتوں میں روزافزوں اضافے اور ضمنی انتخابات کا خطرہ بن یامین نتن یاہو کے سرپر منڈلا رہا ہے، جس کے پیش نظر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹس آنے کے باوجود  قرنطینہ کو اپنی نجات کے طور پر انتخاب کیا ہے۔

 

 

ٹیگس