استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر ایران کے حق میں مظاہرہ
ترکیہ کے سیکڑوں شہریوں نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر جمع ہو کراسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے ۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مظاہرین نے واشنگٹن اور تل ابیب کی پالیسیوں کے خلاف ایران کی حمایت میں زبردست مظاہرہ کیا اور اپنے ہاتھوں میں ایران کا پرچم اور رہبر انقلاب اسلامی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور تہران کے خلاف امریکی دھمکیوں پر اپنے غم و غصے اور بیزاری کا اظہار کررہے تھے۔
اس احتجاجی ریلی کے شرکاء نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تصاویر نذر آتش کرتے ہوئے امریکی صدر کے اقدامات کی بھرپور مذمت کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس سے قبل روسی جمہوریہ داغستان کے صدر مقام مخاچ قلعہ شہر میں روس کی برجستہ مسلم شخصیات اور مذہبی جماعتوں اور شیعہ برادری کے ایک گروپ نے بھی الگ الگ بیانات جاری کرکے تہران کے بارے میں واشنگٹن کی دشمنانہ پالیسیوں کی مذمت کی تھی اور اسلامی جمہوریہ ایران اور ایران کے سپریم لیڈر کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔