امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i380462-امریکہ_میں_کورونا_کے_مریضوں_میں_تیزی_سے_اضافہ
امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس موذی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو کروڑ ستر لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ

امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس موذی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو کروڑ ستر لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

 ورلڈو میٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو کروڑ ستر لاکھ بیس ہزار چھے سو دس جبکہ مرنے والوں کی تعداد پینتالیس لاکھ سات ہزار سات سو اناسی تک پہنچ گئی ہے۔

 امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر ایک منٹ میں کم سے کم دو افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں  ہلاک ہو رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں اور مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

کورونا کے پھیلاو نے امریکہ میں ایسا بحران کھڑا کر دیا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ میں حکومت کی نااہلی کا زیادہ دخل رہا ہے۔