وائٹ ہاؤس کے احاطے میں مسلح خاتون پکڑی گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i381147-وائٹ_ہاؤس_کے_احاطے_میں_مسلح_خاتون_پکڑی_گئی
امریکہ کی سیکریٹ سروس کا کہنا ہے خاتون کو اس وقت گرفتار کیا گیا گن لوڈ کر رہی تھی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • وائٹ ہاؤس کے احاطے میں مسلح خاتون پکڑی گئی

امریکہ کی سیکریٹ سروس کا کہنا ہے خاتون کو اس وقت گرفتار کیا گیا گن لوڈ کر رہی تھی۔

مغربی میڈیا کے مطابق پولیس نے وائٹ ہاؤس کے سرچ سنٹر کے قریب ہی ایک خاتون کو گرفتار کیا جبکہ پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  پولیس نے خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی  کار میں مو جود تھی اور بندوق لوڈ کر رہی تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ 66 سالہ خاتوں کو گرفتار کر لیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے  جبکہ خاتون کے پاس سے بندوق اور ایک خط ملا ہے جو امریکی صدر کے نام ہے۔

سیکریٹ سروس کے مطابق خاتون کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب خفیہ سکیورٹی اہلکاروں نے اسے ہینڈ گن لوڈ کرتے دیکھا جبکہ گرفتاری کے وقت امریکی صدر وائٹ ہاؤس کے اندر ہی موجود  تھے۔