بلغاریہ میں لاکھوں جعلی امریکی ڈالر اور جعلی یورو پکڑے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i382937-بلغاریہ_میں_لاکھوں_جعلی_امریکی_ڈالر_اور_جعلی_یورو_پکڑے_گئے
جعلی کرنسی چھاپنے والی مشین اور دیگر ساز و سامان قبضے میں لیا گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۵ Asia/Tehran
  • بلغاریہ میں لاکھوں جعلی امریکی ڈالر اور جعلی یورو پکڑے گئے

جعلی کرنسی چھاپنے والی مشین اور دیگر ساز و سامان قبضے میں لیا گیا۔

یورپی یونین کے رکن ملک بلغاریہ کے حکام  کے مطابق امریکہ کے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر یورو اور ڈالر چھاپنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

 دونوں ممالک کی مشترکہ ٹیموں نے دارالحکومت صوفیہ کی ایک یونیورسٹی میں خفیہ طور پر قائم پرنٹنگ پریس پر چھاپا مارا اور2افراد کو گرفتار کرلیا۔

اس دوران وہاں سے  جعلی کرنسی چھاپنے والی مشین اور دیگر ساز و سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔

عدالتی حکام کے بیان کے مطابق چھاپے کے دوران 40 لاکھ مالیت کے جعلی امریکی ڈالر اور 63لاکھ جعلی یورو قبضے میں لیے گئے ہیں۔