امریکہ میں فائرنگ کے دو واقعات، دو ہلاک ، آٹھ زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i383436-امریکہ_میں_فائرنگ_کے_دو_واقعات_دو_ہلاک_آٹھ_زخمی
مشرقی امریکہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے دو واقعات، دو ہلاک ، آٹھ زخمی

مشرقی امریکہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات ریاست ورجینیا کے ساحلی علاقے میں پیش آئے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم فائرنگ کے محرکات کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایا۔

مشرقی امریکہ میں فائرنگ کے یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب گزشتہ روز شکاگو سٹی میں فائرنگ کے واقعے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

امریکہ کو ان دنوں تشدد کی نئی لہر کا سامنا ہے اور روزانہ فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آرہے ہیں۔