امریکی بندرگاہ اوکلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i387396-امریکی_بندرگاہ_اوکلینڈ_میں_فلسطین_کی_حمایت_میں_مظاہرے
امریکی بندرگاہ پر فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کے نتیجے میں صیہونی بحری جہاز بندرگاہ سے دور جانے پر مجبور ہوگیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکی بندرگاہ اوکلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

امریکی بندرگاہ پر فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کے نتیجے میں صیہونی بحری جہاز بندرگاہ سے دور جانے پر مجبور ہوگیا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی حمایت و یکجہتی میں بندرگاہوں کی لیبر یونین کے مظاہرے کے باعث اسرائیل کی زیم کمپنی کا بحری جہاز اپنا سامان اوکلینڈ بندرگاہ پر نہیں اتارسکا ۔

درایں اثنا امریکہ کے این بی سی ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ تقریبا ایک ہزار مظاہرین نے اسرائیلی بحری جہاز کو بندرگاہ سے دور جانے پر مجبور کردیا۔ یہ صورت حال اس وقت پیش آئی جب امریکی بندرگاہوں کی لیبریونین کے افراد نے بھاری تعداد میں فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اس کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرنا شروع کردیا۔

اوکلینڈ ریاست کیلیفورنیا کا آٹھواں اور امریکہ کا چوالیسواں بڑا شہر ہے ۔