Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کی تحقیقات کی جائیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کینیڈا اور ویٹیکن سے کینیڈا کے صوبہ بریٹش کولمبیا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے شعبے کے ماہرین نے کینیڈا اور ویٹیکن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کینیڈا کے ایک مذہبی اسکول سے مقامی شہریوں کے بچوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں تحقیقات کریں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ان ماہرین نے کینیڈا سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مقامی شہریوں کے دوسرے اسکولوں کے بارے میں بھی اسی طرح کی تحقیقات انجام دی جائیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے مغربی کینیڈا کے مقامی باشندوں کے بچوں کے ایک  مذہبی بورڈنگ اسکول سے دوسو پچاس بچوں کی لاشوں کے ڈھانچے ملے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بعض بچوں کی عمر صرف تین سال تھی ۔

 

ٹیگس