لاس اینجلس شہر کے فٹ پاتھ پر بے گھر افراد کی حکومت
Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۴:۵۲ Asia/Tehran
امریکا کے لاس اینجلس شہر میں بے گھر افراد کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور بے گھر افراد نے خیمے لگا کر فٹ پاتھ بند کر دیا ہے۔
امریکی شہر لاس اینجلس کے باشندوں کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ پر خیمے لگائے جانے کی وجہ سے جرم اور جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ علاقے میں کوڑے کی بھر مار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے گندگی رہتی ہے۔
اے بی سی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی ریاست کیلفورنیا کے لاس اینجلس شہر میں فٹ پاتھ پر بے گھر افراد کی جانب سے ٹینٹ لگائے جانے کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہیں۔
چینل کے اینکر کا کہنا ہے کہ جنوبی کیلفورنیا کے اس بحران کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی فوری حل تلاش نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔
ٹیگس