افغانستان، نوجوان کا سر عام قتل+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i396187-افغانستان_نوجوان_کا_سر_عام_قتل_ویڈیو
افغانستان میں ایک نوجوان سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran

افغانستان میں ایک نوجوان سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لال کپڑوں میں ایک کھلے میدان میں بیٹھا ہوا ہے اور کچھ افراد اس کو موت کے گھاٹ اتارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ 

کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ طالبان کے لوگ ہیں جو سزا دے رہے ہيں جبکہ کچھ نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد ہیں۔ 

ابھی تک آزاد ذرائع سے یہ پتہ نہيں چل سکا ہے کہ یہ ویڈیو کہاں کا ہے اور ہلاک کرنے والے کون لوگ ہیں۔