صیہونی عہدیدار کا امریکہ دورہ،  ایران موضوع گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i400673-صیہونی_عہدیدار_کا_امریکہ_دورہ_ایران_موضوع_گفتگو
صیہونی حکومت کی داخلہ سکورٹی کے مشیر ایل ہولتا اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گفتگو کے لئے آج امریکہ جا رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۳ Asia/Tehran
  • صیہونی عہدیدار کا امریکہ دورہ،  ایران موضوع گفتگو

صیہونی حکومت کی داخلہ سکورٹی کے مشیر ایل ہولتا اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گفتگو کے لئے آج امریکہ جا رہے ہیں۔

وہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں سے ایران کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلون سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

آگاہ صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سفر کا پروگرام پہلے سے طے  تھا لیکن اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بنت اور امریکی صدر جمہوریہ جو بائیڈن کے مابین ٹیلیفونی گفتگو کے تناظر میں انجام پا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت نے اتوار کی رات کو امریکی صدر جمہوریہ جو بائیڈن سے ٹیلیفونی گفتگو میں خطے و بین الاقوامی مسائل کے ساتھ ساتھ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

اس کے علاوہ بنت نے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو مستقل حمایت کی سراہنا کی اور آیرن ڈوم میزائیل سسٹم کو امریکہ کی مالی امداد کی بھی اپیل کی۔