Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • مرتد سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا کون تھا شناخت ہو گئی+ ویڈیو

امریکی ریاست نیویارک میں عالمی سامراج کا حمایت یافتہ، گستاخ رسول سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے شخس کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔

امریکی ریاست نیویارک میں پولیس کے مطابق 75 سالہ (مرتد) سلمان رشدی پر ہادی مطر نامی 24 سالہ نوجوان ہادی مطر نے چاقو سے حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوجوان کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے، تاہم ابھی ان کی جانب سے حملے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہادی مطر نے کیلی فورنیا کے الیزابتھ لرننگ سینٹر سے تعلیم حاصل کی تھی۔

گزشتہ روز نیو یارک میں مذکورہ نوجوان نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر گستاخ رسول سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا اور چاقو سے اُس پر کئی وار کئے جن میں سے ایک وار اسکی گردن پر ہوا۔ پولیس کا کہنا تھا ہے سلمان رشدی کو گہرے زخم آئے ہیں اور ابھی اسکی جسمانی صورتحال کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

اس طرح شکار ہوا گستاخِ رسول (ص)

واضح رہے کہ ہندوستانی نژاد برطانوی شہری سلمان رشدی نے دسمبر 1988 میں نبی رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں توہین آمیز کتاب لکھی تھی جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غصہ پھوٹ پڑا اور پوری دنیا بالخصوص ہندوستان و پاکستان میں اس کے خلاف وسیع اور پر تشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ اس کے بعد سلمان رشدی مغربی ممالک میں روپوش ہو گیا۔

 

ٹیگس