برازیل کے صدر اور ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے درمیان جھڑپ + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i410046-برازیل_کے_صدر_اور_ایک_سوشل_میڈیا_ایکٹوسٹ_کے_درمیان_جھڑپ_ویڈیو
ہاتھا پائی اور جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اپنے سیل فون کیمرے سے فلم بندی کرتے ہوئے بولسنارو کی توہین کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran

ہاتھا پائی اور جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اپنے سیل فون کیمرے سے فلم بندی کرتے ہوئے بولسنارو کی توہین کی۔

سحر نیوز/ دنیا: برازیل کے صدر کے گاڑی سے باہر نکلنے سے پہلے ان کے ایک محافظ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بولسونارو پر تنقید کی وجہ سے زمین پر گرا دیا۔67 سالہ سابق آرمی کیپٹن بولسونارو صدارتی انتخابات میں دوسری مدت کے لیے حصہ لے رہے ہیں۔ دو ماہ میں ان کے اصل حریف بائیں بازو کے سابق صدر لولا ڈا سلوا ہیں جو انتخابات میں بولسونارو سے آگے ہیں۔