نیوزی لینڈ، نمازیوں پر حملہ کرنے والے کی سزا کے خلاف اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i413865-نیوزی_لینڈ_نمازیوں_پر_حملہ_کرنے_والے_کی_سزا_کے_خلاف_اپیل
 نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • نیوزی لینڈ، نمازیوں پر حملہ کرنے والے کی سزا کے خلاف اپیل

 نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔

سحر نیوز/ دنیا:  2019 میں کرائسٹ چرچ کی مساجد پر فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے سفید فام نسل پرست مجرم برینٹن ٹیرنٹ نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔

ملزم نے ویلنگٹن کی کورٹ آف اپیل میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس کی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے اگست 2020 میں برینٹن ٹیرنٹ  کو تاحیات عمر قید کی سزا سنائی تھی۔