فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے فیفا میں شکایت دائر کردی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i414988-فرانسیسی_فٹبال_فیڈریشن_نے_فیفا_میں_شکایت_دائر_کردی
فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے تیونس کے خلاف میچ میں کیا جانے والا گول قبول نہ کرنے پر، فیفا میں شکایت دائر کردی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے فیفا میں شکایت دائر کردی

فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے تیونس کے خلاف میچ میں کیا جانے والا گول قبول نہ کرنے پر، فیفا میں شکایت دائر کردی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: فرانس کی ٹیم گزشتہ رات ہونے والے میچ میں تیونس کے مقابلے میں ایک گول سے ہار گئی تھی ۔ فرانس کی ٹیم نے کھیل کے اختتامی لمحات میں تیونس کے خلاف گول کیا مگر ریفری نے وی اے آر کے جائزے کے بعد گول کرنے والے کھلاڑی گریزمین کو آف سائڈ قرار دے دیا تھا۔
فرانسیسی فٹبال فیڈریشن کا خیال ہے کہ گریز مین کا گول غلطی سے کینسل کیا گیا ہے اور فیفا کو اس پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔
البتہ فرانس تیونس میچ کے برابر ہونے کے باوجود اس گروپ کے  پوائنٹ ٹیبل میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
فرانس کی ٹیم ورلڈکپ کے ناک آوٹ راونڈ مین پولینڈ کا مقابلہ کرے گی۔