امریکہ کی نارتھ کیرولینا یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک پروفیسر مارا گیا (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i425052-امریکہ_کی_نارتھ_کیرولینا_یونیورسٹی_میں_فائرنگ_ایک_پروفیسر_مارا_گیا_(ویڈیو)
نارتھ کیرولینا یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک پروفیسر مارا گیا جب کہ باقی اساتذہ اور طالب علم گھنٹوں تک پناہ گاہوں میں چھپے رہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran

نارتھ کیرولینا یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک پروفیسر مارا گیا جب کہ باقی اساتذہ اور طالب علم گھنٹوں تک پناہ گاہوں میں چھپے رہے۔

سحرنیوز/دنیا: یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نارتھ کیرولینا یونیورسٹی میں ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس سے یونیورسٹی کا ایک پروفیسر مارا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران یونیورسٹی کے طالب علم،  پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس کو ابھی تک فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ کیا فائرنگ کرنے والا شخص اور مرنے والا پروفیسر ایک دوسرے کو جانتے تھے یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی دو دن کےلئے بند کر دی گئی۔