Nov ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج نے اپنے ہی افراد پر فائرنگ کردی

صیہونی میڈيا نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جنگ غزہ کے دوران اسرائیلی فوج نے اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ کر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے غزہ میں جنگ بندی کے پانچ روز گزر جانے کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے ہی فوجیوں پر گولی چلانے کی خبر دی ہے کہ جس کے نتیجے میں جنگ کے دوران ایک ہفتے میں دسیوں غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں - اس سے قبل صیہونی حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ طوفان الاقصی آپریشن کے دوران غاصب فوج کے تقریبا ایک ہزار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد بھی صیہونی ذرائع کے اعلان کے مطابق تقریبا ڈیرھ ہزار ہے کہ جس میں تین سو اسی صیہونی فوجی ہیں - مزاحمتی ذرائع غزہ کی جنگ میں صہیونی فوجیوں کی تعداد سرکاری اعدادوشمار سے کہیں زیادہ بتا رہے ہیں اور اس خبر کی سچائی کا ایک ثبوت، ایک ہی دن میں پچاس صیہونی فوجیوں کو ایک ہی صہیونی قبرستان میں دفن کیا جانا ہے۔

ٹیگس