افغانستان نے پاکستانی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i433780-افغانستان_نے_پاکستانی_وزیر_داخلہ_کا_بیان_مسترد_کیا
افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کی تردید کردی۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • افغانستان نے پاکستانی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کیا

افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کی تردید کردی۔

سحر نیوز/ دنیا: افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی کے لیڈروں کی افغانستان میں موجودگی کا پاکستانی وزیر داخلہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجزت نہیں دیتے ہیں، افغانستان پاکستان میں جنگ نہیں چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی افغانستان میں موجودگی کا بیان دیا تھا۔ان کا کہنا تھا پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی تھی۔