ریال میڈرڈ نے 15ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i433940-ریال_میڈرڈ_نے_15ویں_مرتبہ_چیمپئنز_لیگ_کا_ٹائٹل_جیت_لیا
اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۵:۴۰ Asia/Tehran
  • ریال میڈرڈ نے 15ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سحرنیوز/دنیا: لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ میں ریال میڈرڈ نے بورشیا دورٹمنڈ کو دو گول سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں مقابلہ برابر رہا، پہلے ہاف میں بورشیا دورٹمنڈ نے ریال کو دفاعی کھیل کھیلنے پر مجبور کیے رکھا۔
ریال میڈرڈ کے کھلاڑی دانی کارواہال نے 74 ویں منٹ میں اور ونیکیئس جونیئر نے 83 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ریال میڈرڈ کو کامیابی دلوائی۔
واضح رہے کہ ریال میڈرڈ نے اپنے آخری 9 یورپی کپ فائنل میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ پچھلے 11 یوئیفا چیمپئنز لیگ سیزن میں سے 6 بار ٹائٹل اپنے نام کیے۔