شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کا حملہ
Jun ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
شام میں روس کے فوجی مرکز کے ڈپٹی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ حمص میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو تباہ کر دیا گیا۔
سحرنیوز/دنیا: رشا ٹوڈے کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے فوجی مرکز کے ڈپٹی کمانڈر یوری پوپوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ نے شام کے صوبے حمص میں سخت پہاڑی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک اڈے کو حملہ کر کے تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اڈہ جبہت النصرہ دہشت گردوں کا تھا اور اس کا مقصد شام میں روسی اور شامی فوجی مراکز کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا۔ شام میں روس کے فوجی مرکز کے ڈپٹی کمانڈر یوری پوپوف نے کہا کہ روسی فضائيہ نے یہ حملہ اس وقت شروع کیا جب اس اڈے میں التنف سے بھی سخت راستوں کے ذریعے دہشت گرد روپوش ہوئے تھے۔