ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نے نیوزی لینڈ کو دے دی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i434136-ٹی_20_ورلڈ_کپ_افغانستان_نے_نیوزی_لینڈ_کو_دے_دی_شکست
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کی تجربہ کار ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ہرا دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نے نیوزی لینڈ کو دے دی شکست

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کی تجربہ کار ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ہرا دیا۔

سحرنیوز/دنیا: نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ افغان اوپنرز نے اپنی ٹیم کو ایک سو تین رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا اورافغان ٹیم نے رحمان اللہ گرباز کے جارحانہ اسی رنز کی بدولت چھے وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انسٹھ رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی تجربہ کار ٹیم افغان باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکی اور صرف پچھتر رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح افغانستان نے یہ میچ چوراسی رن سے جیت لیا۔