تل ابیب میں زبردست احتجاجی مظاہرہ، نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i434931-تل_ابیب_میں_زبردست_احتجاجی_مظاہرہ_نیتن_یاہو_کی_برطرفی_کا_مطالبہ
صیہونیوں نے ایک بار پھر تل ابیب میں مظاہرہ کر کے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں  زبردست احتجاجی مظاہرہ، نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ

صیہونیوں نے ایک بار پھر تل ابیب میں مظاہرہ کر کے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہاپسندوں نے صیہونی حکومت کی لیبر یونین کے سربراہ کے گھر کے سامنے احتجاج اور دھرنا دے کر نیتن یاہو کی کابینہ کی تحلیل ، قبل از وقت انتخابات کے انعقاد اور غزہ میں استقامت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے سمجھوتے کا مطالبہ کیا۔

صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال ان صیہونی فوجی قیدیوں کے گھر والوں نے دی تھی جو اپنے عزیزوں کے انجام کی بابت غاصب صیہونی حکومت کی عدم توجہ پر ناراض ہيں ۔