حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پیرکی رات تل ابیب میں اہم فوجی علاقوں پر ڈرون طیاروں سے حملے کئے گئے ہیں۔
حزب اللہ نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں اور اسی طرح تل ابیب میں اسرائیل کی وزارت جنگ کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کے بڑے میزائل حملوں کے بعد عبرانی ذرائع نے کئی دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ کے مجاہدین نے تل ابیب اور بن گوریون بین الاقوامی ہوائی ایئرپورٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
جنوبی لبنان سے فائر ہونے والا میزائل ایک عمارت سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
تل ابیب میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں کم سے کم پانچ صیہونی ہلاک اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔
صیہونی وزیر اعظم کے گھر پر کامیاب ڈرون حملے کے بعد تل ابیب حکام کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔
خبر رساں ذرائع نے تل ابیب میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور حیفا کے علاقے بردس حنا کرکور میں صیہونی مخالف آپریشن کی خبر دی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل حملے گذشتہ دو ماہ کے دوران اس اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کا ایک ضروری اور مناسب جواب ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔