برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد افراد گرفتار (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i435449-برطانیہ_کے_شہر_لیڈز_میں_ہنگامے_پھوٹ_پڑے_متعدد_افراد_گرفتار_(ویڈیو)
برطانیہ کے شہر لیڈز میں ایک خاندان کے بچوں کو سوشل کیئر میں لیے جانے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran

برطانیہ کے شہر لیڈز میں ایک خاندان کے بچوں کو سوشل کیئر میں لیے جانے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہنگامے اس وقت شروع ہوئے جب ایک خاندان کے بچوں کو سوشل کیئر میں لیے جانے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر مشتعل لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پولیس پر اشیا پھینکیں اور پولیس کار کو الٹ دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک ڈبل ڈیکر بس کو آگ بھی لگا دی۔
ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے ہنگامہ آرائی کی مذمت کی ہے۔ ہوم سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ہنگامہ کرنے والوں سے قانون پوری قوت سے نمٹے گا۔