Aug ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • مقبوضہ شہر بیت المقدس میں صیہونیت مخالف شہادت پسندانہ کارروائی

مقبوضہ شہر بیت المقدس میں صیہونیت مخالف کارروائی اور غرب اردن کے شہر جنین میں پانچ فلسطینی شہریوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: میڈیا ذرائع نے ایک فلسطینی شہری نے منگل کو ایک صیہونیت مخالف کارروائی میں مقبوضہ شہر بیت المقدس کے الانفاق چیک پوسٹ پر ایک صیہونی فوجی پر تیزدھار دار ہتھیار سے حملہ کیا۔

صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اس حملے میں کم سےکم ایک صیہونی فوجی کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اس فلسطینی حملہ آور کو صیہونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

گذشتہ روز بھی تل ابیب کے حولون علاقے میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں دوصیہونی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینے والا فلسطینی بھی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگيا تھا۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ عزون کالونی ميں ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں بھی تین صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہيں اور حملہ آور بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو شہر جنین میں ایک گاڑی پر صیہونی فوج کے حملے میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہری شہید ہوگئے ۔

ٹیگس