ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i441107-ڈنمارک_میں_قرآن_پاک_کی_بے_حرمتی
سویڈن میں عراقی عیسائی پناہ گزین سلوان مومیکا کی ہلاکت کے چند روز بعد ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی "ہارڈ وے" پارٹی کے رہنما راسموس پالوڈن نے ایک بار پھر گستاخانہ حرکت میں قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Feb ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی

سویڈن میں عراقی عیسائی پناہ گزین سلوان مومیکا کی ہلاکت کے چند روز بعد ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی "ہارڈ وے" پارٹی کے رہنما راسموس پالوڈن نے ایک بار پھر گستاخانہ حرکت میں قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا

سحرنیوز/دنیا: سویڈش میڈیا کے مطابق، پالوڈان نے ایکس  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کوپن ہیگن میں ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے اپنے اس گھناؤنے فعل کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے اس سیاست دان نے ایک بار پھر قرآن پاک کی توہین کی، حالانکہ اس سے قبل ڈنمارک کی پولیس نے مومیکا کی موت کے بعد اس گھناؤنے فعل کی ممانعت کا بیان جاری کیا تھا۔