سحر نیوز رپورٹ
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کا نیل سے فرات تک ہدف پورا نہیں ہوا اور وہ اسی غم اور غصے میں مرجائے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے نقطہ نظر سے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت و مخالفت میں عملی اقدامات کے بغیر سوئیڈن حکومت کے بیان و دعوے قابل قبول نہیں ہیں۔
ایران نے ہالینڈ میں قرآن کریم کی توہین کی تکرار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ہالینڈ کے میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک علاقائی و بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کا مرکز بننا چاہتا ہے اور وہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے-
سائقر کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
قرآن پاک کی اہانت کی مذمت میں متعدد مسلم ممالک کے ممتاز قاریان کرام نے واضح کیا ہے کہ قرآن مجید کی توہین کرنے والے کچھ بھی کریں مگر ہمارے ایمان اور ثابت قدمی کو متأثر نہیں کرسکیں گے اور انہیں اس بے حرمتی کی سزا بھگتنی پڑے گی۔
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پاکستان کے شھر فیصل آباد کے علاقے جڑانوالا میں قرآن کی بے حرمتی کی آڑ میں بے قابو متشدد ھجوم نے پانچ چرچ اور بہت سے گھروں کو آگ لگا دی-