ایران کے ساتھ سمجھوتہ دونوں فریق کے حق میں ہے: میڈلین آلبرائٹ
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i197330-ایران_کے_ساتھ_سمجھوتہ_دونوں_فریق_کے_حق_میں_ہے_میڈلین_آلبرائٹ
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ایران کے ساتھ ہونے والا سمجھوتہ، دونوں فریق کے حق میں اور سفارتکاری کا بے مثال نمونہ ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • میڈلین آلبرائٹ
    میڈلین آلبرائٹ

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ایران کے ساتھ ہونے والا سمجھوتہ، دونوں فریق کے حق میں اور سفارتکاری کا بے مثال نمونہ ہے-

آلبرائٹ نے سی این این کی نیوز ویب سائٹ میں ایک مضمون میں لکھا ہے کہ بیل کلنٹن کے دور حکومت میں جب میں وزیر خارجہ تھی تو میں نے مذاکرات شروع کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔انہوں نے دعوی کیا کہ ایرانی حکام مذاکرات کے لئے تیار نہیں تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان بے اعتمادی کی حائل ضخیم دیوار کو توڑا نہیں جاسکا-

 انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے حالیہ سمجھوتے کو کانگریس کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں اس سمجھوتے کی مخالفت کرنے والے اس کا کوئی متبادل منصوبہ پیش نہیں کر سکے ہیں-

میڈلین البرائٹ نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ اس سمجھوتے کو مسترد کرنے سے امریکہ گوشہ نشیں ہوجائے گا جو امریکہ کے لئے اسٹریٹجک شکست کے مترادف ہوگا ، ایسی شکست کہ جس سے ہمارے دشمن اور حریف چشم پوشی نہیں کریں گے- انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھوتہ جدت عمل اور شاندار سفارتکاری کا ایک نمونہ ہے اور ایک ایسا موقع ہے جسے ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہئے-