دبئی میں گاڑیوں کے شور شرابے پر اے آئی کی کڑی نگرانی
https://urdu.sahartv.ir/news/سائنس_اورٹیکنالوجی-i449319-دبئی_میں_گاڑیوں_کے_شور_شرابے_پر_اے_آئی_کی_کڑی_نگرانی
دبئی کے حکام نے گاڑیاں پکڑنے کے لیے اے آئی ریڈار سسٹم نصب کردیا
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • دبئی میں گاڑیوں کے شور شرابے پر اے آئی کی کڑی نگرانی

دبئی کے حکام نے گاڑیاں پکڑنے کے لیے اے آئی ریڈار سسٹم نصب کردیا

سحرنیوز/سائنس/ٹیکنالوجی: دبئی میں شور مچانے والی گاڑیاں پکڑنے کے لیے اے آئی ریڈار سسٹم نصب کردیا گیا ہے۔

دبئی پولیس اے آئی ریڈار سے گاڑیوں کے شور پر نظر رکھے گی اور شور مچانے والی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

اس کے علاوہ  زیادہ ہارن بجانے یا بلند آواز میں گانے سننے پر بھی جرمانہ کیا جائے گا۔

یہ رول آؤٹ دبئی کو دنیا کا پرسکون اور مہذب ترین شہر بنانے کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں  ریڈار کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو گا۔