شام کو، دوسرا لیبیا بنانے کی اجازت نہیں دیں گے:روسی وزیرخارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i197877-شام_کو_دوسرا_لیبیا_بنانے_کی_اجازت_نہیں_دیں_گے_روسی_وزیرخارجہ
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو شام کے صدر بشار اسد کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ اس ملک کو لیبیا جیسی صورتحال پیدا ہونے سے بچایا جاسکے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف (فائل فوٹو)
    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف (فائل فوٹو)

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو شام کے صدر بشار اسد کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ اس ملک کو لیبیا جیسی صورتحال پیدا ہونے سے بچایا جاسکے

سرگئی لاوروف نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے شام کی حکومت کی مدد کی ہے اور اس مدد کو جاری رکھیں گے-


انہوں نے کہا کہ شامی فوج کو ہم ہر اس چیز سے مسلح کریں گے کہ جس کی اسے اپنے ملک کو، لیبیا جیسے صورتحال سے بچانے اور علاقے میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے ضرورت ہے-

سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام کے لئے روانہ کئے جانے والے روسی طیارے،انسان دوستانہ امداد کے حامل ہیں- قابل ذکر ہے کہ یونان اور بلغاریہ نے امریکی دباؤ کے سبب ،شام کے لئےانسان دوستان امداد لے جانے والے روسی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہیں دی ہے-


لاوروف نے شام میں روس کے فوجی مشیروں کی موجودگی کے حوالے سے نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی مشیر برسوں سے شام میں موجود ہیں- سرگئی لاوروف نے کہا کہ شام میں روس کے فوجی مشیر شامی فوج کو روس کے فراہم کردہ ہتھیار چلانے کی ٹریننگ دینے غرض سے موجود ہیں-


 انہوں نے کہا کہ روس ضرورت پڑنے پر، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے ممالک میں امن قائم کرنے کے مقصد سے، ان ملکوں کی بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر مزید مدد کرے گا- سرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر عالمی برادری دوغلی پالیسی ترک کردے تو داعش کے خلاف جنگ کے لئے ہم آہنگ اور مشترکہ کوششیں انجام پاسکتی ہیں-