تلاش
-
Jul ۰۶, ۲۰۲۰
پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے دنیا بالخصوص عالم اسلام اور جنوبی ایشیا میں مظلوم قوموں کی حمایت سے متعلق ایران کے تعمیری موقف کو سراہا ہے۔
-
Jul ۰۵, ۲۰۲۰
عراق کی عوامی رضاکار فورس نے چند روز قبل دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ کے قریب سرداران اسلام شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر ایک بڑا بینر نصب کیا۔ جمال النصر یعنی حُسن فتح و ظفر سے موسوم اس بینر کی رونمائی کے موقع پر عراق کی مختلف سیاسی شخصیتوں کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے جنہوں نے پھولوں کے گلدستوں اور فاتحہ خوانی کے ساتھ شہدائے والا مقام کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا۔
-
Jul ۰۵, ۲۰۲۰
ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیری دہشتگرد اور اپنے حامیوں کے لئے سب سے بڑا تحفہ تھا۔
-
Jun ۳۰, ۲۰۲۰
تہران کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
-
Jun ۰۹, ۲۰۲۰
ایران کی عدلیہ کے ترجمان نے امریکی خفیہ تنظیم سی آئی اے اور صیہونی حکومت کے سراغ رساں ادارے موساد کے جاسوس کو سزائے موت کا حکم سنائے جانے کی خبر دی ہے۔
-
May ۱۰, ۲۰۲۰
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے دسیوں جوانوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ساتھ یوم قدس کے استقبال کا مارچ کیا۔
-
May ۱۰, ۲۰۲۰
فلسطین کی آزادی کے لئے تشکیل پانے والے عوامی محاذ کی ابو علی مصطفیٰ بریگیڈ نے اپنی فوجی چھاؤنی میں حزب اللہِ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور ایران کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر لگائیں اور فلسطین و لبنان سے لےکر ایران تک استقامتی محاذ کے اتحاد اور انکی آپسی یکجہتی و ہمدلی پر تاکید کی۔
-
Apr ۲۹, ۲۰۲۰
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت اور ان کے کارناموں سے کون واقف نہیں ہے۔ ان کے کارناموں میں عراق میں داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہے۔
-
Apr ۲۳, ۲۰۲۰
حزب اللہ عراق نے جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس کے قتل ذمہ دار امریکا ہے۔
-
Apr ۱۴, ۲۰۲۰
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
-
Apr ۱۱, ۲۰۲۰
عراقی کردستان کے سربراہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کی۔
-
Mar ۲۹, ۲۰۲۰
ان دنوں ایران کے چینل ۳ سے عصر جدید نام سے موسوم ’’ایران ٹیلنٹ‘‘ پروگرام نشر کیا جا رہا ہے جس میں زندگی کے مختلف شعبوں کے ماہرین اور فنکار ایران بھر سے آتے ہیں اور اپنی مہارت و فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک نوجوان آرٹسٹ نے نہایت انوکھے اور منفرد انداز میں پروگرام کے دوران شہید قاسم سلیمانی کی تصویر اس طرح بنائی کہ پروگرام کے ججز تالیاں بجاتے ہوئے اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے ہوئے اور شہید سلیمانی کی تعظیم کرنے کے ساتھ ساتھ اس نوجوان آرٹسٹ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
-
Mar ۱۶, ۲۰۲۰
حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں شہید قاسم کو داعش کے خلاف جنگ کے دوران فرنٹ لائن پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں شہید کی آواز بھی دنائی دے رہی جس میں آپ کہہ رہے ہیں کہ مجھے موت سے ڈرانے کی کوشش مت کرنا، خدا کی قسم میں خود اپنے خون کا پیاسا ہوں۔ اگر معشوق کو میرے خون کی ضرورت ہو تو میں رقص کرتے ہوئے اپنی جان اُس پر نچھاور کر دوں گا (اشعارکا ترجمہ)
-
Mar ۰۸, ۲۰۲۰
سپاہ اسلام کے سپاہی، مجاہد راہ خدا، سردار محاذ استقامت شہید قاسم سلیمانی صرف ایران ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بالخصوص اسلامی ممالک میں محبوب شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی مخلصانہ جدو جہد کے طفیل میں دنیا کے کروڑوں دلوں میں گھر بنا لیا تھا۔ اسکی ایک جھلک لبنان میں دیکھی جا سکتی ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بھی خلوص اور پاکیزگی کو ہی انکی آفاقی محبوبیت کا راز قرار دیا ہے۔
-
Mar ۰۸, ۲۰۲۰
۱۳ رجب سنہ ۳۰ عام الفیل کو مولیٰ الموحدین امیر المومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ اس دن کو ایران میں یوم پدر کا عنوان دیا گیا ہے! اس بار یوم پدر کے موقع پر اُس باپ کی کمی محسوس رہی جس نے فرزندان اسلام و انسانیت کی خاطر اپنے بچوں کے فراق کو تحمل کرتے ہوئے اسلام کی سربلندی کے لئے جانفشانیاں کیں اور آخرکار امت اسلامیہ کو امن و سلامتی کا تحفہ دے کر اس دنیا سے سدھار گیا۔ جی ہاں شہید قاسم سلیمانی، جسکی امت اسلامیہ رہتی دنیا تک قدرداں رہے گی۔
-
Mar ۰۶, ۲۰۲۰
جنوبی لبنان کے مارون الرأس شہر میں جنرل قاسم سلیمانی کا ایک دیو ہیکل مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ اس میں دو اہم باتیں بہت اہم جنہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہیں۔
-
Mar ۰۱, ۲۰۲۰
فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے فلسطینی مزاحمت کو مضبوط بنانے میں عظیم اور اہم کردارادا کیا۔
-
Feb ۱۹, ۲۰۲۰
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے دہشتگرد امریکی فوج کے ہاتھوں ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
-
Feb ۱۹, ۲۰۲۰
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی ضابطوں کے خلاف تھا۔