تلاش
-
Dec ۲۶, ۲۰۱۹
مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونی ٹولے کے دہشتگردوں نے چار اور فلسطینی خواتین کو گرفتار کر لیا۔فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران صیہونی ٹولہ بیس سے زائد خواتین کو گرفتار کر چکا ہے اور اس طرح صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین کی تعداد قریب ستر ہو چکی ہے۔
-
Dec ۲۶, ۲۰۱۹
غزہ کے قریب مقبوضہ فلسطین کےعلاقوں میں دھماکے کی آواز سنی جانے کے بعد خطرے کا الارم بجا دیا گیا اور عسقلان میں تقریر کر رہے صیہونی ٹولے کے سرغنہ بنیامین نتن یاہو تقریر چھوڑ کر فورا پناہگاہ جانے پر مجبور ہو گئے۔ صیہونی ٹولے کا دعوا ہے کہ غزہ کی جانب سے ایک راکٹ مقبوضہ فلسطین کی جانب فائر کیا گیا ہے۔
-
Dec ۲۵, ۲۰۱۹
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں بسی فلسطینیوں کی العیساویہ بستی پر ایک بار پھر صیہونی دہشتگردوں نے دھاوا بولا اور چند فلسطینی مکانات کو مسمار کر دیا۔اس موقع پر صیہونیوں اور فلسطینی باشندوں میں ٹکراؤ بھی ہوا۔ صیہونی دہشتگرد فلسطینی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول بنائے رکھنے کے لئے انسانی اقدامات کرتے رہتے ہیں۔
-
Dec ۲۳, ۲۰۱۹
شامی ذرائع ابلاغ نے پیر کی صبح دارالحکومت دمشق پر صیہونی حکومت کے میزائلی حملوں کی خبر دی ہے-
-
Dec ۲۲, ۲۰۱۹
عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ، صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات عراق میں فتنہ پیدا کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
-
Dec ۲۱, ۲۰۱۹
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جس پر اسرائیل کے ساتھ ہی امریکا نے بھی سخت برہمی ظاہر کی ہے۔
-
Dec ۲۱, ۲۰۱۹
پچاسی ویں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
-
Dec ۲۰, ۲۰۱۹
ایتھنز میں یونان کی آئکہ اور صیہونی حکومت کی ہاپوئل باسکٹ بال ٹیموں کے درمیان مقابلے میں یونانی ٹیم کے حامیوں نے صیہونی حکومت کا پرچم نذر آتش کردیا
-
Dec ۱۴, ۲۰۱۹
چوراسی ویں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں کئی فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حماس اور جہاد اسلامی فلسطین نے حق واپسی مارچ کے تسلسل کو فلسطینی جد و جہد کی تاریخ میں بے مثال قرار دیا ہے۔
-
Dec ۱۲, ۲۰۱۹
غاصب صیہونی ریاست میں سیاسی بحران کے نتیجے میں پارلیمنٹ تحلیل ہوگئی اور اب ایک سال کے اندر تیسری بار پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں
-
Dec ۱۱, ۲۰۱۹
خباثت اور بدمعاشی کی ہر وہ قسم جو آپ تصور کر سکتے ہیں، وہ صیہونی درندوں کے معمولات زندگی میں شمار ہوتی ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی دہشتگردوں کو خوف و ہراس ما ماحول پیدا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
Dec ۱۰, ۲۰۱۹
اس ویڈیو میں صیہونی بدمعاشوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو مقبوضہ فلسطین میں رات کے وقت اپنے چہروں کو ڈھکے گلی کوچوں میں آوارہ گردی کرتے پھر رہے ہیں اور ساتھ ہی راستے میں کھڑی فلسطینی باشندوں کی گاڑیوں کو پنکچر کر رہے ہیں۔
-
Dec ۰۷, ۲۰۱۹
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں مغرب کی خاموشی پر تنقید کی ہے۔
-
Dec ۰۷, ۲۰۱۹
فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے ایک بار پھر امریکہ اور صیہونی حکومت کو ان کے ساتھ تعاون روک دینے کی دھمکی دی ہے۔
-
Dec ۰۵, ۲۰۱۹
صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے جسے انہوں نے خطے میں ایران کے غیرمستحکم کرنے والے اقدامات کا نام دیا ہے۔
-
Dec ۰۵, ۲۰۱۹
صیہونی وزیر جنگ نفتالی بنیت نے صیہونی فضائیہ کے ایک مرکز حتسور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہاتھ میں بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کی تحریروں اور تقریروں پر مبنی کتاب ’’اسلام اور میرا لایا ہوا انقلاب‘‘ دیکھی گئی۔صیہونی دشمن ایران سے کس قدر خائف اور مرعوب ہے، اس کا اندازہ صیہونی وزیر جنگ کے اس اقدام سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
-
Dec ۰۲, ۲۰۱۹
صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سوایک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیر کی صبح لبنان کی فضائی حدود میں جارحیت کا ارتکاب کیا۔
-
Dec ۰۲, ۲۰۱۹
ہیگ میں واقع عالمی فوجداری عدالت آئی سی سی کے ہیڈکواٹر کے سامنے کے فلسطین نواز تنظیموں نے جمعے کے روز مظاہرہ کیا ۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے اٹارنی جنرل نے اسرائیل کے انسانیت سوز جنگی جرائم کے خلاف دائر شکایات پر نوٹس لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد فلسطین کے حامیوں نے آئی سی سی کے ہیڈکواٹر کے سامنے اکٹھا ہو کر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔
-
Dec ۰۱, ۲۰۱۹
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
-
Dec ۰۱, ۲۰۱۹
ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ اور ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن ڈی آر ڈی او نے صیہونی حکومت سے میزائلوں کی خریداری پر تنقید کی ہے۔