-
کانگریس ورکنگ کمیٹی کا بڑا فیصلہ؛ نوجوانوں، ایودھیا ٹرسٹ اور چین کے معاملے پر مودی حکومت کو گھیرنے کی حکمتِ عملی تیار
Aug ۱۹, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۴ہندوستان کی حزب اختلاف میں سب سے بڑی پارٹی انڈین نیشنل کانگریس کی ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے بدھ کو نئی دہلی کے اندرا بھون میں منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی، جس میں نوجوانوں کی صورتحال، پیپر لیک، بے روزگاری، ایودھیا میں رام مندر ٹرسٹ سے متعلق الزامات، چین کے ساتھ سرحدی صورتحال، زرعی و توانائی سلامتی اور ای-20 ایندھن سمیت کئی اہم مسائل پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
-
ہندوستان: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ختم، دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی
Aug ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۸ہندوستانی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج یعنی جمعرات کے روز اختتام پذیر ہو گیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
-
ہندوستان: 1952 کے بعد پہلی بار وزیراعظم اور وزیر داخلہ پارلیمنٹ کے پورے سیشن میں ایوان سے غیر حاضر رہے، کانگریس
Aug ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۹ہندوستان کی حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ 1952 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جب کسی مکمل پارلیمانی سیشن کے دوران نہ وزیراعظم اور نہ ہی وزیر داخلہ لوک سبھا یا راجیہ سبھا میں حاضر رہے۔
-
ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں
Aug ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۳اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔
-
اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح: شہباز شریف
Jul ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۵پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
-
چین اقتدار اعلیٰ کے تحفظ میں ایران کی حمایت کرتا ہے: چینی وزیر خارجہ
Jul ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۷چین کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ان کا ملک اقتدار اعلیٰ کے تحفظ میں ایران کی حمایت کرتا ہے۔
-
آبنائے ہرمز میں بدامنی کی اصل وجہ امریکی بدعہدی اور جرائم: ایرانی وزیر خارجہ
Jul ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۴ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں آبنائے ہرمز کی موجودہ صورت حال کو امریکی بدعہدی اور اس کے جںگی جرائم کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
-
برکس وزرائے صحت اجلاس: صحت کے شعبے میں تعاون کی تین اہم ایرانی تجاویز
Jul ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۰ایران نے برکس کے رکن ممالک کے وزرائے صحت کے اجلاس میں صحت کے شعبے میں تعاون سے متعلق تین اہم تجاویز پیش کی ہیں۔
-
جہازرانی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ایران کی قدردانی
Jul ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۰جہازرانی کی بین الاقوامی تنظیم ائی ایم او کی کونسل نے بحیرہ روم میں 73 افراد کی جان بچانے کے آپریشن پر ایران کے جہاز نگار اور اس کے عملے کی خصوصی قدردانی کی ہے
-
امریکی صدر ٹرمپ نے جاپان کو "اسلامی جمہوریہ جاپان" بنا دیا۔
Jul ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۸امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں نیٹو اجلاس میں اپنی گفتگو کے دوران جاپان کو "اسلامی جمہوریہ جاپان" کہہ دیا۔